مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران میں طالبان کے نمائندے نے اسلامی اتحاد کانفرنس میں سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر معذرت کرلی۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کا اسلامی جمہوریہ ایران کے ترانے کی بے حرمتی کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ وہ اپنے رسم و رواج کے مطابق عمل کرتے ہیں۔
طالبان کی عبوری حکومت کے اس عہدیدار نے مزید کہا: اگر ایرانی عوام کو میرے اس عمل سے تکلیف پہنچی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔
گزشتہ روز تہران میں منعقدہ اسلامی اتحاد کانفرنس میں ایرانی قومی ترانہ بجانے کے دوران طالبان کے نمائندے کھڑے نہیں ہوئے۔
آپ کا تبصرہ